۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
بائڈن

حوزہ/ ایک ریاستی تقریب میں جو بائیڈن کی تازہ غلطی کے بعد، ٹرمپ کے دور میں وائٹ ہاؤس کے ایک سابق مشیر نے کہا کہ امریکی صدر اس عہدے کے لیے ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں، اگر وہ اولڈ ایج ہوم میں ہوتے تو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہوتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے حال ہی میں انتقال کر جانے والی کانگریس کی ایک خاتون رکن کو غلطی سے خطاب کیا اور کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ترقی کے راستے امریکہ کو مضبوط اور صحت مند بنانے کے لیے کوشش کر سکتے ہیں۔ بائیڈن نے کہا کہ میں یہاں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، خاص طور پر جم میک گورن، سینیٹر مائیک براؤن، سینیٹر کوری بکر اور سینیٹر جیکی۔ اس کے بعد بائیڈن نے کہا کہ جیکی تم کہاں ہو؟ جیکی کیا تم وہاں ہو؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکی کانگریس میں ریاست انڈیانا کی نمائندہ جیکی وولوورسکی کی تقریباً دو ماہ قبل ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر اسٹیفن ملر نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے دی گئی تقریر میں ان کی بھول چوک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اولڈ ایج ہوم کے خصوصی نگہداشت کے شعبے میں رہنا چاہیے۔ ملر نے نیوز میکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بائیڈن کی روزانہ کی غلطیاں بتاتی ہیں کہ صدر بائیڈن ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بائیڈن ذہنی طور پر امریکہ کے صدر کے طور پر کام کرنے کے لیے نااہل ہیں۔ اگر وہ کسی اولڈ ایج ہوم میں ہوتا تو اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا جاتا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ بائیڈن سے قبل سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایسے ہی الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔ ٹرمپ بھی اپنی تقریروں اور غلطیوں کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .