حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مغربی حصے سے امریکی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 65 چھوٹے بڑے ہتھیار، گولہ بارود، متعدد موبائلز اور ہزاروں ڈالر بھی برآمد ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواتین و مردوں پر مشتمل یہ دہشتگرد گروہ ایک نجی گاڑی کے ذریعے ایرانی کُردستان کے سِقز نامی علاقے سے اسلحے کی ایک بڑی کھیپ لے کر دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مرکزی شہروں کی جانب رواں تھا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے از قبل اطلاع پر اسے روک کر اسلحہ برآمد کر لیا۔
اس کارروائی میں گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں بتایا ہے کہ ان کا مقصد اس اسلحے کو ملک کے مرکزی علاقوں میں ہنگامے کرنے والے بلوائیوں تک پہنچانا اور ملک میں عام شہریوں کے قتل و غارت کا بازار گرم کرنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اس دہشتگرد گروہ سے پکڑا جانے والا تمام اسلحہ اور کرنسی امریکی ہے۔