۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیعہ زائرین پر حملہ

حوزہ/ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت اسپلنجی میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مشترکہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مبینہ اہم دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی کی ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت اسپلنجی میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مشترکہ طور پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے مبینہ اہم دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں اور مبینہ مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، دشت اسپلنجی میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔ فائرنگ کا سلسلہ تھم جانے کے بعد ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پانچ مبینہ دہشتگرد مارے گئے اور تین اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کی کمین گاہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ فورسز لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر رہی ہے۔ مبینہ دہشتگرد زائرین اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .