۲۹ مهر ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 20, 2024
پارہ چنار

حوزہ/ ضلع کرم میں ایک مرتبہ پھر حالات کشیدہ ہوگئے. فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں ایک مرتبہ پھر سے حالات کشیدہ ہیں اور مقبل پنج علیزئی شینگک علاقے میں مخالف دھڑوں کے درمیان فائرنگ جاری ہے۔حالیہ واقعے میں گذشتہ روز چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک ہفتے کے دوران شہادتوں کی تعداد 20 سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق گذشتہ روز سرحدی علاقے شینگک میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے کھیتوں میں موجود افراد پر فائرنگ کی جس میں دو افراد مارے گئے ۔

ضلع کرم کے صدر مقام پاڑہ چنار میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید میر حسین جان نے بتایا کہ گذشتہ روز دو لاشیں اور پانچ زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یاد رہے ایک ہفتہ قبل بھی اسی علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد مسافر گاڑیوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں پندرہ افراد مارے گئے تھے۔اس واقعہ کے بعد سے علاقے میں حالات کشیدہ ہیں جس وجہ سے ضلع کرم کا کوہاٹ اور پشاور سے ایک ہفتے سے زمینی رابطہ منقطع ہے اور علاقے میں خور دو نوش کی اشیا کی قلت پید ہو گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .