۲۹ مهر ۱۴۰۳ |۱۶ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 20, 2024
پارا چنار

حوزہ/ فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے افرد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو پاراچنار اسپتال پہنچا دیا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے دو واقعات میں میں 15 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کنج علیزئی کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جس میں 11 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت 5 دیگر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ بائی پاس کے قریب ہوا جہاں مسلح افراد نے گاڑیوں پر اندھاد دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پہاڑوں اور قریبی روڈ پر پیش آیا، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔واقعہ کے بعد علاقہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد و بیانات اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے افرد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو پاراچنار اسپتال پہنچا دیا گیا اور پولیس نے علاقے کو گھیر کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .