۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
پاکستان

حوزہ/ پاراچنار کے اسکول میں گھس کر حملہ آوروں نے 7 اساتذہ کو گولی مار کر شہید کر دیا، یہ واقعہ افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستان کے ایک اسکول میں پیش آیا ہے، شہید ہونے والوں میں 4 کا تعلق مذہب تشیع سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار کے اسکول میں گھس کر حملہ آوروں نے 7 اساتذہ کو گولی مار کر شہید کر دیا، یہ واقعہ افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستان کے ایک اسکول میں پیش آیا ہے، پاکستان میں یہ واقعہ خیبرپختونخوا کے علاقے پاراچنار میں پیش آیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ مسلح افراد سکول کے اسٹاف روم میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے 7 اساتذہ میں سے 4 کا تعلق مذہب تشیع سے تھا، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ابھی تک کسی گروپ یا فرد نے پاکستان میں اس اسکول میں ہونے والی فائرنگ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال نومبر میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ حکومت کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق جنوری 2018 سے 2023کے درمیان سب سے زیادہ حملے ہوئے، ان حملوں میں 134 افراد جاں بحق، جبکہ 254 زخمی ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .