۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
فلسطینی قیدی

حوزہ/ صیہونی مظالم کا شکار فلسطینی قیدی کی بھوک ہڑتال 82 دنوں سے جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں اپنی غیر قانونی گرفتاری اور مظالم کے خلاف ایک فلسطینی بھوک ہڑتال پر ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق خضر عدنان نامی اس فلسطینی کی بھوک ہڑتال کو اب 82 دن گزر رہے ہیں۔ یہ فلسطینی گزشتہ 82 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہے۔

خضر عدنان کو صہیونی فوجیوں نے 5 فروری 2023 کو بغیر کسی وجہ کے گرفتار کیا تھا، اس گرفتاری کے خلاف انہوں نے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کر دی جو آج تک جاری ہے۔

دریں اثناء خضر عدنان کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ ان کی جسمانی حالت انتہائی خراب ہے، فلسطینی خضر عدنان کی گرفتاری سے قبل بہت سی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ صہیونی فوجی جب چاہتے ہیں فلسطینیوں پر حملہ کرتے ہیں اور جسے چاہتے ہیں گرفتار کر لیتے ہیں، یہ وہ ظلم ہے جو ایک عرصے سے فلسطینیوں کے خلاف جاری ہے۔

اس وقت صہیونی جیلوں میں تقریباً 5000 فلسطینی قیدی ہیں جو انتہائی قابل رحم حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، اس سے قبل بھی کئی فلسطینی طویل عرصے سے بھوک ہڑتال کر چکے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .