۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
فلسطین

حوزہ/ متحدہ علماء محاذ کے قائدین کا فلسطینی وفد کی اسلام آباد آمد پر خیر مقدم ، مبارکباد و تعاون کی یقین دہانی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے چیئرمین علامہ عبدالقدیر خاموش کی خصوصی دعوت پربیت المقدس کے سابق امام اسد بیوض تمیمی ،فلسطینی حکومت کے ممبر پارلیمنٹ مامون اسد تمیمی پر مشتمل وفد آج اسلام آباد پاکستان پہنچ گیا۔

متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی ، بانی سربراہ مولانا محمدامین انصاری ،مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین و دیگر نے فلسطینی وفد کا پاکستان آمد پرخیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیاہے اور کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی جارحیت و فلسطینی مظلوم مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کے خلاف ہم فلسطینی وفد کو اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں وہ دن دور نہیں کہ جب عنقریب دنیا بھر کے مسلمان بیت المقدس میں آزادی کے ساتھ نماز تشکر ادا کریںگے۔

متحدہ علماء محاذ کے قائدین نے اپیل کی ہے کہ علماء مشائخ خطبات جمعہ میں فلسطین پر مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .