۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
پشاور خانہ فرہنگ

حوزه/ عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی امام خمینی کی بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم مسلمانوں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کےلئے یوم القدس منانے کا اعلان پر اظہار خیال کیا اور بیت المقدس کی آزادی اور مظلوموں کے دفاع میں خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور کے زیر اہتمام یوم القدس ”عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان“ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے شرکت اور خطاب کیا۔

خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور میں "یوم القدس،عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان“  کانفرنس کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق، کانفرنس میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران پشاور علی بنفشہ خواہ، ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ ایران پشاور مہران اسکندریان، علامہ محمد رمضان توقیر مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان، وائس چیئرمین قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا، نائب صدر ادارہ تبلیغ الاسلام سید فیاض علی شاہ، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر قبلہ ایاز، سابقہ ڈائریکٹر مطالعہ پاکستان سنٹر پشاور یونیورسٹی، ڈاکٹر فخر الاسلام، مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری، چیئرمین دفاع پاکستان کونسل اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانیہ، سابقہ صوبائی وزیر اور مرکزی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخار حسین شاہ، مسلم لیگ ن کے نمائندہ صوبائی اسمبلی اختیار ولی خان نے شرکت کی۔

خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور میں "یوم القدس،عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان“  کانفرنس کا انعقاد

عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی امام خمینی کی بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم مسلمانوں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کےلئے یوم القدس منانے کا اعلان پر اظہار خیال کیا اور بیت المقدس کی آزادی اور مظلوموں کے دفاع میں خطاب کیا۔

خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور میں "یوم القدس،عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان“  کانفرنس کا انعقاد

علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے چند دہائیوں پہلے یو نظریہ پیش کیا تھا۔ آج باشعور مسلمان اس نظریے کی تائید اور حمایت کر رہا ہے۔ ایران سعودیہ تعلقات کی بحالی کے بعد ہر مسلمان اور انصاف پسند شخص کو توقع ہے کہ دونوں ممالک جہاں دیگر موضوعات پر مشترکہ پالیسیاں اپنائیں گے۔ وہاں قبلہ اول کی آزادی فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیلی سازشوں کے مقابلے کیلئے بھی مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں گے۔

خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور میں "یوم القدس،عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان“  کانفرنس کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ آج عالم اسلام کا بچہ بچہ قبلہ اول کی آزادی کی یاد دلاتا ہے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ امریکہ اور اس کا بغل بچہ اسرائیل مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے لیکن یہ کبھی بھی اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے اور قبلہ اول کو آزاد کرائیں گے۔

خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور میں "یوم القدس،عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان“  کانفرنس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .