۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
نعتیہ مقابلہ

حوزه/ نعتیہ مقابلہ میں 20 سے زائد سکولوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی اور اپنا اپنا منتخب نعتیہ کلام پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر میں رحمتہ للعالمین فاؤنڈیشن اور ایجوکیشن زون سمبل سوناواری کے باہمی تعاون سے گرلز ہایئر سیکنڈری سکول میں ایک عظیم الشان نعتیہ مقابلہ منعقد ہوا جس میں 20 سے زائد سکولوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی اور اپنا اپنا منتخب نعتیہ کلام پیش کیا۔

پروگرام کے اختتام پر رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقع پر رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں اپنے بچوں کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیمات سے بھی روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے، ہمیں اپنے بچوں کو صحیح پرورش کرنے اور خصوصی طور پر اپنی بچیوں اور بیٹیوں کی تعلیم کی طرف دھیان مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم ایک بیٹی کو صحیح تعلیم دیں گے، گویا ہم نے ایک خاندان کی صحیح تربیت کی اور اسے راہ راست پر لایا۔

نعتیہ مقابلہ کے آخر میں، رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے زونل ایجوکیشن آفیسر سمبل سمیت دیگر شریک اساتذہ کرام، مہمانوں اور بچوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .