۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
رحمت لِلعالمین فاؤنڈیشن

حوزه/ رحمت لِلعالمین فاؤنڈیشن اور ادارۂ الزھراء ٹرسٹ شالنہ کے باہمی تعاون سے شالنہ کشمیر میں ایک کتابخوانی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رحمت لِلعالمین فاؤنڈیشن اور ادارۂ الزھراء ٹرسٹ شالنہ کے باہمی تعاون سے شالنہ کشمیر میں ایک کتابخوانی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، اس پروگرام میں ادارۂ الزہراء ٹرسٹ سے وابستہ بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور آخر میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔

رحمت للِعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس علی نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ کے اس دور میں ہمیں دین سے دوری اختیار نہیں کرنی چاہیئے، بلکہ انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا کر دینی علوم سیکھنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیئے اور اپنے اپنے علاقوں میں اپنے بچوں اور بچیوں کو دینی علوم اور درس و تدریس کی طرف اپنی توجہ مرکوز کرنے کی سخت ضرورت ہے۔

آخر میں رحمت للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے ادارۂ الزھراء ٹرسٹ کے منتظمین، مقابلے میں شرکت کرنے والی بچیوں اور پروگرام میں شریک مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کی ہمیں سخت ضرورت ہے اور ان شاءاللہ آئندہ بھی ایسے نورانی پروگرام منعقد ہوتے رہیں گے اور رحمت لِلعالمین فاؤنڈیشن ایسے نورانی پروگرام منعقد کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .