۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کریمہ فاؤنڈیشن

حوزہ؍تقسیمِ انعامات کے ساتھ کریمہ فاؤنڈیشن کی بانی اور مسوؤل سیدہ نہاں نقوی نے تمام اساتید اور کلاسز میں شرکت کرنے والی خواتین اور خواہران کا شکریہ ادا کیا اور سال بھر مختلف مواقع پر منعقد ہونے والے مسابقات اور کلاسز میں شرکت کرنے کی گزارش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کریمہ فاؤنڈیشن کے تحت اردو زبان سے تعلق رکھنے والی خواتین اور خواہران کے لئے اس سال رمضان المبارک میں "معارف رمضان المبارک" کے عنوان سے پورے مہینے کلاسز کا انعقاد کیا گیا تھا اور ۵؍شوال المکرم کے دن اسی سلسلے میں آنلاین امتحانات ہوئے جس میں بہت سی خواتین اور خواہران نے شرکت کی، جس کے بعد ۱۰ شوال المکرم کے دن نتائج کا اعلان اور انعامات تقسیم ہوئے۔

کریمہ فاؤنڈیشن کے زیر نظر علمی مسابقہ اور تقیسم انعامات
رپورٹ کے مطابق،تقسیمِ انعامات کے ساتھ کریمہ فاؤنڈیشن کی بانی اور مسوؤل سیدہ نہاں نقوی نے تمام اساتید اور کلاسز میں شرکت کرنے والی خواتین اور خواہران کا شکریہ ادا کیا اور سال بھر مختلف مواقع پر منعقد ہونے والے مسابقات اور کلاسز میں شرکت کرنے کی گزارش کی تاکہ ہماری قوم اہل بیت {علیہم السلام} کی تعلیمات اور ان کے معارف کو حاصل کرکے اپنی زندگی میں ہمیشہ کامیابی حاصل کرتی رہے۔

کریمہ فاؤنڈیشن کے زیر نظر علمی مسابقہ اور تقیسم انعامات
مذکورہ علمی مقابلے میں شریک ہونے والوں میں پہلا مقام شاہین فاطمہ، مئو یوپی نے حاصل کیا۔ اور پانچ خواہران نکہت فاطمہ یوپی، نسرین فاطمہ، مئو یوپی، زینت فاطمہ مئو یوپی، ناز فاطمہ ممبئی، نازنین فاطمہ نے دوسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح دو خواہران راضیہ عسکری بارہ بنکی یوپی اور سیدہ تقویم زہرا بھاؤنگر گجرات نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح چوتھا، پانچواں اور چھٹا مقام حاصل کرنے والی بہت سی خواہران میں سے دو انعام قرعہ کشی کے ذریعہ حاصل کرنے والی سیدہ ضمیر فاطمہ احمدآباد گجرات اور صبیحہ بیگم لکھنو سے تھیں۔ اس کے علاوہ تمام اساتید کی خدمت میں بھی انعامات پیش کئے گئے تھے۔

کریمہ فاؤنڈیشن کے زیر نظر علمی مسابقہ اور تقیسم انعامات

کریمہ فاؤنڈیشن کے زیر نظر علمی مسابقہ اور تقیسم انعامات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .