۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کریمہ اہلبیت

حوزہ|کریمہ فاونڈیشن کی مدیرہ سیدہ نہاں خاتون نے بتایا کہ معارف ولایت کی ان کلاسوں میں امام علی علیہ السلام و آئمہ طاہرین علیہم السلام کی خصوصیات، ولایت کے امتیازات اور آثار اور غدیری پیغامات، خطبہ غدیر کی روشنی میں امام مہدی(ع) کا تعارف اور آپ کی خصوصیات کا ذکر کیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،"معارف ولایت" کے عنوان سے کریمہ فاونڈیشن کی جانب سے منعقد ہونی والی چالیس دن کی کلاسوں کے بعد عید مباہلہ کے موقع پر انعامات تقسیم کئے گئے۔

معارف ولایت کی یہ ۴۰ کلاسیں ۱۱ ذی قعدہ یوم ولادت حضرت امام رضا علیہ السلام سے لیکر ۲۰ ذی الحجہ یوم ولادت امام موسی کاظم علیہ السلام تک منعقد ہوئی تھیں۔ ان کلاسوں میں ہر روز کریمہ فاونڈیشن کے گروپ کے ذریعہ کلاسز اور سوالات بھیجے جاتے تھے۔ جن میں کثیر تعداد میں خواہران اور برادران نے شرکت فرمائی۔

کریمہ فاونڈیشن کی مدیرہ سیدہ نہاں خاتون نے بتایا کہ معارف ولایت کی ان کلاسوں میں حضرت ولایت امام علی علیہ السلام و آئمہ طاہرین علیہم السلام کی خصوصیات، ولایت کے امتیازات اور آثار اور غدیری پیغامات، خطبہ غدیر کی روشنی میں امام مہدی(ع) کا تعارف اور آپ کی خصوصیات کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس دوران شرکت کرنے والوں کے سوالات اور شبہات کے جواب بھی دیئے جاتے تھے۔

معارف ولایت کی ان کلاسوں میں ہندوستان کے مختلف شہروں سے شرکت کرنے والے تقریبا ۳۰۰ افراد میں سے ۲۳ حضرات نے پہلا مقام حاصل کیا تھا جن کو انعامات سے نوازا گیا تھا۔

معارف ولایت کے عنوان سے بچوں اور بچیوں کے لئے بھی ویڈیو کلیپ کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں شرکت کرنے والے ۱۵ بچوں نے مختلف مقامات حاصل کئے تھے انہیں بھی الگ سے انعامات سے نوازا گیا۔

معارف ولایت علمی مقابلہ – تقسیم انعامات

کریمہ فاونڈیشن ہفتہ وار کلاسوں کے علاوہ، سال بھر مختلف مناسبتوں پر علمی اور انعامی مقابلوں اور مسابقوں کا انعقاد کرتا ہے تاکہ قوم کی خواہران اور برادران اور بچوں کے لئے قرآن و اہل بیت اطہار علیہم السلام کے علوم و معارف اور دینی معلومات کو عام کیا جاسکے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .