۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
کریمہ

حوزہ|کریمہ فاونڈیشن کی مدیرۂ محترمہ سیدہ نہاں نقوی کے مطابق اس مسابقہ کے اہم موضوعات میں " امامت و ولایت امام علی علیہ السلام کی عظمت"۔ "حضرت امام مہدی عج خطبہ غدیر کی روشنی میں" اور "پیغام غدیر" ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کریمہ فاونڈیشن کے زیر نظر "معارف ولایت" کے عنوان سے ۱۱ ذی قعدہ سے ۲۰ ذی الحجہ تک علمی مقابلہ کیا جارہا ہے۔

پیغمبراعظم (ص کا ارشاد گرامی ہے کہ "مَعاشِرَالنّاسِ، أَلا وَ إِنِّی رَسولٌ وَ عَلِی الْإِمامُ وَالْوَصِی مِنْ بَعْدی، وَالْأَئِمَّةُ مِنْ بَعْدِهِ وُلْدُهُ... أَلا إِنَّ خاتَمَ الْأَئِمَةِ مِنَّا الْقائِمَ الْمَهْدِی"۔ اے لوگو! جان لو کہ میں اللہ کا رسول ہوں اور علی(ع) میرے بعد امام اور وصی ہیں اور اس کے بیٹے اس کے بعد امام ہیں اور جان لو کہ آخری امام مہدی قائم(عج) بھی ہم میں سے ہوگا۔

مذکورہ حدیث کی روشنی میں روزِ غدیر ہر دور کے امامِ برحق کی امامت کے اعلان اور اس سے بیعت کرنے کا دن ہے۔ اس دن کی تبلیغ، تعظیم اور اس کے پیغام پرسمجھ کر عمل کرنا اور اسے ہر انسان تک پہونچانا ہم سب پر واجب ہے۔ اسی مناسبت پر کریمہ فاونڈیشن کی جانب سے "معارفِ ولایت" کے عنوان سے ۴۰ دنوں تک کلاسز اور انعامی مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں شرکت کرنے والوں میں سے منتخب افراد کو مناسب انعام سے نوازا جائے گا۔

کریمہ فاونڈیشن کی مدیرۂ محترمہ سیدہ نہاں نقوی کے مطابق اس مسابقہ کے اہم موضوعات میں " امامت و ولایت امام علی علیہ السلام کی عظمت"۔ "حضرت امام مہدی عج خطبہ غدیر کی روشنی میں" اور "پیغام غدیر" ہیں۔ اس علمی مقابلے کے لئے کریمہ فاونڈیشن کے خواہران اور برادران کے واٹس اپ گروپ پر روزانہ کلاسز بھیجی جائی گی۔ شرکت کرنے والے خواہشمند حضرات (009300372504 اور 009011535843) پر پیغام دے سکتے ہیں۔

اس علمی مقابلے میں کمسن بچے اور نوجوان بھی اس میں شرکت کریں گے جن کے لئے غدیر، امامت، شیعہ امام، امامت کے سلسلے میں آیات و احادیث، واقعات، داستان، دعا اور اشعار وغیرہ پر مشتمل ویڈیو کلیپ بنا کر بھیجنا معین کیا گیا ہے۔ عید غدیر کے موقع پر "معارف ولایت "کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس علمی مقابلے کا امتحان ہوگا اور منتخب افراد کی خدمت میں مناسب انعامات پیش کئے جائیں گے۔

کریمہ فاونڈیشن کے زیر نظر "معارف ولایت" کے عنوان سے علمی مقابلہ کا انعقاد

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Tuba rizvi IN 08:49 - 2023/06/03
    0 0
    Karari Kaushambi