۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
رومی دروازہ ہندوستان

حوزہ/ ہندوستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مولانا کلب جواد نقوی نے آج رومی دروازے میں جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا جو گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین مولانا کلب جواد نقوی نے آج رومی دروازے میں جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا جو گزشتہ کئی ماہ سے جاری تھا۔ مرمت کی وجہ سے رومی دروازہ پوری طرح بند تھا۔

محرم کے جلوس کیلئے رومی دروازہ کھول دیا گیا؛ مولانا کلب جواد نے لیا جائزہ

تفصیلات کے مطابق، جائزہ سے پہلے متعلقہ افسران نے مولانا کلب جواد نقوی سے ملاقات کرکے مرمتی کام کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ دروازے کی مرمت سے پہلے اور بعد کی تصویریں دکھائیں جس سے معلوم ہوا کہ اب تک کا کام کافی تسلی بخش ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ بھی یہ کام جاری رہے گا، فی الحال کے لئے متعلقہ افسران نے مولانا سے بات کرکے رومی دروازہ کو جلوس کے لئے کھول دیا ہے جو مرمت کی وجہ سے اب تک بند تھا، تاکہ عزاداروں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

رپورٹ کے مطابق، رومی دروازہ کے جائزے کے وقت مولانا رضا حسین اور بی جے پی لیڈر عمیل شمسی موجود تھے۔

محرم کے جلوس کیلئے رومی دروازہ کھول دیا گیا؛ مولانا کلب جواد نے لیا جائزہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .