۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ کلب جواد نقوی

حوزه/ ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ میں ماہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس سے خطاب میں عظمت رسالتؐ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم ابتدائے تخلیق سے ہی عالم ہوتا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے معروف عالم دین اور خطیب علامہ سید کلب جواد نقوی نے امام باڑہ غفران مآب لکھنؤ میں ماہ محرم الحرام کی آٹھویں مجلس سے خطاب میں عظمت رسالتؐ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معصوم ابتدائے تخلیق سے ہی عالم ہوتا ہے۔

انہوں نے معصومین علیہم السّلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی عالم معصوم کو پڑھا نہیں سکتا، بلکہ وہ علم لدنی کا عالم ہوتاہے۔

مولانا نے کہا کہ حضرت علیؑ جب خانۂ کعبہ میں متولد ہوئے اس وقت حضور کی آغوش میں قرآن مجید سمیت دیگر آسمانی کتابوں کی تلاوت کرکے بتلایا کہ اللہ کا نمائندہ ابتدائے تخلیق سے عالم ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ سورۂ رحمٰن میں اللہ نے تخلیق سے پہلے تعلیم کی بات کہی ہے، جس سے مراد علم معصوم ہے۔

علامہ سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ معصوم کو اللہ کی طرف سے علم ملتا ہے وہ دنیا کے علماء کے سامنے زانوئے ادب تہہ نہیں کرتا۔ اس لئے مسلمانوں کو یہ ضد چھوڑ دینی چاہیئے کہ حضور کو لکھنا اور پڑھنا نہیں آتا تھا جبکہ قرآن مجید واضح طور پر اعلان کررہا ہے کہ اے رسولؐ’ہم نے آپ کو ہر چیز کا علم دے دیا ہے۔

مجلس کے آخر میں مولانا نے علمدار کربلا، سقائے حرم حضرت ابوالفضل العباس کی جاں نثاری، وفاداری، سقایت اور شہادت کے واقعے کو بیان کیا، مجلس کے بعد علم مبارک کی زیارت کروائی گئی جس میں انجمن ہائی ماتمی نے نوحہ خوانی و سینہ زنی کے فرائض انجام دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .