۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
کلب جواد

 حوزہ / مولانا سید کلب جواد نقوی نے لکھنؤ میں 22 جولائی 2023ء کو امام باڑہ غفران مآب میں محرم الحرام کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے عزاداری کی اہمیت ،فضلیت اور تاریخ پر روشنی ڈالی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مولانا سید کلب جواد نقوی نے لکھنؤ میں 22 جولائی 2023ء کو امام باڑہ غفران مآب میں محرم الحرام کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے عزاداری کی اہمیت ،فضلیت اور تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: عزاداری خلافِ شریعت عمل نہیں ہے بلکہ سنت الہیہ، سنت انبیاء اور سنت محمد و آل محمد (ص) ہے، اس کے لئے مسلمانوں کو تاریخ اسلام کا غیر جانبداری کے ساتھ مطالعہ کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا: عزاداری شعائر اللہ میں شامل ہے، اس لئے اس کا احترام سب پر فرض ہے ۔

مولانا سید کلب جواد نے کہا: شہادت ایک مرتبۂ عظیم ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا ۔حضرت ابراہیمؑ نے اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے اسماعیل کو ذبح کرنا چاہا لیکن ان کی جگہ پر دنبہ ذبح ہوگیا ۔اسماعیل شہادت سے محروم رہ گئے لیکن اللہ نے قرآن مجید میں اس کو "ذبح عظیم" سے تعبیر کیا ۔آج تک مسلمان اس قربانی کی یاد میں عید الاضحی منارہے ہیں لیکن افسوس رسول خداحضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بیٹے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی یاد منانے کو خلافِ اسلام سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ شہادت خوابِ ابراہیم کی تعبیر ہے ۔

مجلس کے آخر میں مولانا نے حضرت جون علیہ السلام کی شہادت کا ذکر کیا جس پر عزاداروں نے بے حد گریہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .