حوزہ نیوز ایجنسی اصفہان سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین علی سرلک نے جمعہ کی شام اصفہان میں "ہیئت انصار الحسین (ع)" کی جانب سے منعقدہ مجلس عزا میں خطاب کے دوران خداوند متعال کے ساتھ انسان کے تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مسئلہ یہ ہے کہ ہم فقط خدا کے ساتھ ہو کر ہی کوئی معنی پاتے ہیں اور خدا کے بغیر انسان بے معنی ہے اور حضرت اباعبد اللہ الحسین علیہ السلام کے فرمان کے مطابق "جس نے خدا کو گم کر دیا اس نے سب کچھ کھو دیا"۔
انہوں نے مزید کہا: انسان ایک ایسی مخلوق ہے کہ اگر وہ خدائے بزرگ و برتر سے متصل نہ ہو اور اسے نہ پائے تو وہ اس بھری دنیا میں خالی پن اور بے معنی پن میں ڈوب جائے گا اور یہ انسان جس طرح اس نے اپنے وجود سے اس عالمِ امکان کو ایک معنی دیا ہے اسی طرح یہ خود خداوند متعال کے ساتھ ہونے سے معنی پاتا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین علی سرلک نے کہا: دین اور دینداری کی حقیقت تمام مخلوقات کے لیے وسعت ظرفی کا مظاہرہ کرنے اور سب کے ساتھ صحیح اور اچھا رابطہ رکھنے میں ہے۔