۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مصظفیٰ مہدی

حوزہ / ممتاز عالم دین نے لاہور میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کربلا میں حرم کی انتظامیہ نے یکم محرم کو روضہ مبارکِ امام حسینؑ پر پرچم تبدیلی کی تقریب میں قرآن مجید کو بلند کرکے پیغام دیا گیا کہ ہم قرآن کیساتھ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز عالم دین علامہ مصظفیٰ مہدی نے لاہور کے علاقے گلبرگ کی جامع محمدی مسجد میں عشرہ محرم کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے سویڈن کی جانب سے توہینِ قرآن کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا: کل مجلس عزاء میں آنیوالے تمام شرکاء اپنے ساتھ قرآن لائیں اور مجلس کے دوران قرآن بلند کرکے سویڈن سمیت اسلام دشمنوں کو واضح پیغام دیں کہ ہم قرآن کی حفاظت کیلئے متحد ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم قرآن سے دور ہیں، اگر ہم قرآن کا دامن تھام لیں تو یہ ہمیں فلاح کی جانب لے جائیگا۔

علامہ مصطفی مہدی نے کہا: رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کو حکم دیا کہ میں تمہارے درمیان دو گرانقدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں، ایک قرآن اور دوسری عترت و اہلبیت (ع)۔ ان دونوں کے ساتھ تمسک رکھو گے تو گمراہ نہیں ہو گے۔

انہوں نے کہا: سویڈن میں قرآن کی توہین ہوتی ہے، مسلمان خاموش ہیں، افسوس کہ ہم تقسیم ہونے کے باعث موثر ردعمل نہیں دے سکتے، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ توہینِ قرآن کے واقعہ پر ہم تمام شیعہ اور سنی مل کر مشترکہ اور موثر ردعمل دیتے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ حرمت قرآن کیلئے متحد ہو جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .