۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مصطفیٰ

حوزہ/ مولانا مصطفی علی خان نے فرش عزا کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مجلس عزا زمین پر آسمانی بزم ہے، خاک پر نور کا اجتماع ہے، مجلس عزا میں انسان مختلف نیتوں سے شرکت کر سکتا ہے اور جو جس نیت سے آئے گا اسے اسکی نیت کے مطابق ثواب ملے گا۔ لیکن یاد رہے کہ یہ مجالس صرف ثواب نہیں بلکہ درس بشریت اور تعمیر انسانیت بھی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ امام باڑہ میرن صاحب مرحوم مفتی گنج کا قدیمی عشرہ مجالس شب میں ٹھیک 9 بجے منعقد ہو رہا ہے، جسے مولانا مصطفی علی خان ادیب الہندی خطاب فرما رہے ہیں ۔

عشرہ مجالس کی دوسری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مصطفی علی خان نے فرش عزا کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مجلس عزا زمین پر آسمانی بزم ہے، خاک پر نور کا اجتماع ہے، مجلس عزا میں انسان مختلف نیتوں سے شرکت کر سکتا ہے اور جو جس نیت سے آئے گا اسے اسکی نیت کے مطابق ثواب ملے گا۔ لیکن یاد رہے کہ یہ مجالس صرف ثواب نہیں بلکہ درس بشریت اور تعمیر انسانیت بھی ہے۔

مولانا مصطفیٰ علی خان نے فرمایا: عزاداری محبوب و مقبول درگاہ الہی ہے لیکن ضروری ہے کہ ہم عزاداری کو خلوص نیت سے انجام دیں اور صرف رضائے الٰہی اور خوشنودی رسول و آل رسول کو اپنا شعار بنائیں، مجلسوں با وضو شرکت کریں پاک اور صاف کپڑے پہنیں، آخر میں مولانا نے امام حسین علیہ السلام کے کربلا پہنچنے کے مصائب بیان کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .