۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا حسن کمیلی

حوزہ/ ایک سچے عاشق کو یہ فکر نہیں ہوتی ہے کہ کوئی اسکا عمل دیکھ رہا ہے یا نہیں۔ کیونکہ اسے معلوم ہےکہ کوئی دیکھے یا نہ دیکھے کسی کو علم ہو یا نہ ہو اسکا معشوق اسکے ہر عمل سے باخبر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہا میں عشرہ اربعین کے سلسلے میں چھ عزا خانوں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔ محلہ دربار شاہ ولایت (لکڑہ) کے عزا خانے میں ذاکر اہل بیت مولانا حسن کمیلی مجالس سے خطاب کررہے ہیں۔

مولانا کمیلی عشق اہل بیت اور نصرت دین کے عنوان کے تحت تقریریں کررہے ہیں۔ مولانا کمیلی یہ بیان کررہے ہیں کہ ایک عاشق اہل بیت کے اندر کیا کیا صفات ہوتی ہیں اور ہونی چاہئیں، ایک سچے عاشق کو یہ فکر نہیں ہوتی ہے کہ کوئی اسکا عمل دیکھ رہا ہے یا نہیں۔ کیونکہ اسے معلوم ہےکہ کوئی دیکھے یا نہ دیکھے کسی کو علم ہو یا نہ ہو اسکا معشوق اسکے ہر عمل سے باخبر ہے۔

مولانا کمیلی کہتے ہیں کہ ایک سچا عاشق اپنے معشوق کی منشا کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھال لیتا ہے۔ اسلام بھی ایک مومن سے ایک حقیقی عاشق الہیٰ اور عاشق رسول اور آل رسول ہونے کا متقاضی ہے۔ مجلس میں کورونا گائڈ لائنس کا بھی خیال رکھا جارہا ہے۔ مجلس میں بڑی تعداد میں مومنین شرکت کرہے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .