۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ / پاکستان کے معروف خطیب نے عشرۂ مجالس محرم الحرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ سے عہدۂ امامت کیلئے دعا کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی نے پاک محرّم ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نشتر پارک کراچی میں "عقیدۂ امامت" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا: عہدۂ امامت کی اہمیت کا اس بات سے بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بھی خداوند متعال سے عہدۂ امامت کی دعا کی ہے۔

انہوں نے سویڈن میں قرآنِ کریم کی توہین کی شدید مذمّت کرتے ہوئے کہا: اہل تشیع سویڈن میں قرآنِ کریم کی توہین کی شدید مذمّت کرتے ہیں۔ سویڈن حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ قرآن کریم کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں اور قرآن دشمنوں سے بات کرنا بھی جانتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .