۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ / علامہ سید حسن ظفر نقوی نے عشرہ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا: قرآن اور اہلبیت رسولؑ کی محبت پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین اور خطیب اور رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کراچی کی مسجد سید الشہداء اسلامک کلچر سینٹر فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں منعقدہ عشرہ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا: قرآن اور اہلبیت رسولؑ کی محبت پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔ حضرت علی علیہ السلام افضل ترین ہیں اور ان کی محبت کو عبادت قرار دیا گیا ہے لہٰذا مسلمانوں کو انہی کے در سے وابستہ رہنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا: حضرت امام حسن اور امام حسین علیہما السلام اللہ کو بے حد پیارے ہیں، آپ نواسہ رسولؑ اور علی مرتضیؑ کے جگر گوشہ ہونے کے ساتھ ساتھ جوانان جنت کے سردار ہیں اور ان کے بابا ان سے افضل ہیں۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا: اہلبیت علیہم السلام کا گھرانہ نجات اور بخشش کا ذریعہ ہے، ہمیں اہل بیت رسولؑ سے محبت کا عملی ثبوت دینا ہو گا اور صاحبان علم و فضل کے نقش قدم پر چلنا ہو گا کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واضح طور پر فرمایا کہ قرآن اور اہلبیتِ رسولؑ کی محبت پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .