۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت‌الاسلام حمید اسماعیل‌پور امام جمعه فردو

حوزہ / ایران کے شہر فردو کے امام جمعہ نے کہا: لوگوں کی فکری اور سیاسی نشونما پر امام حسین (ع) کے اثرات ہیں۔ امام حسین (ع) کے قیام نے امت مسلمہ حتیٰ کہ غیر مسلموں کی بھی فکری نشوونما پر بھی بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے فردو شہر کے امام جمعہ حجت الاسلام حمید اسماعیل پور نے قیام امام حسین علیہ السلام کے بارے میں کہا: جس طرح امام حسین علیہ السلام کا قیام ظاہرا ایک سیاسی قیام تھا جو معاشرے سے ظلم و ستم کو دور کرنے اور اسلامی حکومت کے قیام کے لیے انجام پایا۔ نماز جمعہ بھی اسی طرح ہے۔

انہوں نے مزید کہا: نماز جمعہ اور امام علیہ السلام کے قیام کے درمیان ایک مماثلت اخوت اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت دینا ہے جو امام حسین علیہ السلام اور نماز جمعہ کے قیام دونوں میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

حجت الاسلام اسماعیل پور نے کہا: امام حسین علیہ السلام کے قیام میں اخوت اور بھائی چارے کا معاملہ اس قدر واضح ہے کہ اس وقت جب امام حسین علیہ السلام نے اپنے ساتھیوں کو واپس جانے کی اجازت دے دی اور فرمایا کہ "ان کا مجھ سے سروکار ہے اور تم میں سے جو جانا چاہے تو میری طرف سے واپس جا سکتا ہے"، لیکن امام علیہ السلام کے اصحاب میں سے کوئی بھی انہیں چھوڑ کر نہیں گیا اور اپنی جان کے آخری قطرے تک امام علیہ السلام کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے قیام امام حسین علیہ السلام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: جس طرح امام حسین علیہ السلام کا قیام ظاہرا ایک سیاسی قیام تھا جو معاشرے سے ظلم و ستم کو دور کرنے اور اسلامی حکومت کے قیام کے لیے انجام پایا۔ نماز جمعہ بھی اسی طرح ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .