۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام اعجاز بہشتی

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا: جہاں تک ممکن ہو مظلوم اور محروم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے اور ان کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی نے عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا: مظلوم اور محروم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے اور ان کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوا جائے، کربلاء کے معرکہ نے ہمیں انسانیت کی فلاح، بقاء اور بہترین زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھایا۔

انہوں نے کہا: آج دنیا بھر میں مسلمان مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہیں اور ہر طرف افراتفری کا عالم ہے، دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں لہٰذا ہمیں حسینی افکار کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

علامہ اعجاز بہشتی نے کہا: آج مغربی دنیا جس طرح مسلمانوں کی مقدسات کی توہین کر رہی ہے اس کے خلاف ہم سب کو آواز اٹھانا ہو گی اور یہ بات واضح کرنا ہو گی کہ اسلام امن و محبت، رواداری اور احترام انسانیت کا مذہب ہے۔

انہوں نے مزید کہا: دوسرے مذاہب کے پیروکاروں کو بھی ہمارا احترام کرنا ہو گا اور عقائد و نظریات کا احترام کرتے ہوئے سب کو جینے کا حق دینا ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .