۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ڈیرہ اسماعیل خان میں ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے "یکجہتی کانفرنس" کا انعقاد

حوزہ / پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے "یکجہتی کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے "یکجہتی کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کی۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا: آج کا یکجہتی کا یہ پروگرام واقعی ملی یکجہتی کونسل کا کارنامہ ہے، اس قسم کے پروگرام محرم الحرام کے ایام میں یکجہتی اور ایک دوسرے کو نزدیک کرنے کے حوالے سے نہایت مفید ثابت ہوں گے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام کسی خاص مکتب یا مذہب کے نہیں بلکہ انسانیت کے رہبر، رہنماء اور پیشوا ہیں، ہمیں مقصد حسینؑ کو سمجھنے کی ضرورت ہے، محرم الحرام ہمیں اسلام کی خاطر دی گئی اس عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، ہمیں ایک ہونے کا درس دیتا ہے، آج سویڈن کو یہ جرأت کیسے ہوئی کہ وہ کتاب الہٰی کی بے حرمتی کرے، مسلمانوں کو اپنے مقدسات کی حفاظت کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ کانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور علمائے کرام نے شرکت کی اور محرم الحرام کے ایام میں امن و اخوت اور ہم آہنگی کی فضا برقرار رکھنے کے حوالے سے خطابات کئے۔ مقررین نے مسلمانوں کے مابین اتحاد و وحدت کی ضرورت پر بھرپور زور دیتے ہوئے اسے وقت کی اولین ضرورت قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .