۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاپ فرانسیس

حوزہ/ عیسائیوں کے بزرگ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت عمل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عیسائیوں کے بزرگ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت عمل ہے۔

پوپ فرانسس نے بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے، کیتھولک عیسائیوں کے عالمی سطح کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن شریف کی توہین کی مذمت کی ہے۔

سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گھناؤنا فعل مذاہب کے درمیان مذاکرات کے عمل میں بھی رکاوٹ بنے گا، پوپ فرانسس نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک اور مکروہ فعل ہے۔

کیتھولک عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی رہنما نے یہ بات FIAS نامی تنظیم کی جانب سے بھیجے گئے خط کے جواب میں کہی، مذاہب کے نمائندوں پر مبنی FIAS گروہ نے گزشتہ ہفتے پوپ فرانسس کو ایک خط بھیجا تھا، اس سے قبل بھی یو اے ای کے اخبار الاتحاد کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے یورپی ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر کڑی تنقید کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .