۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
قران

حوزہ/ مدرسه علمیه الزہراء (س) اردبیل ایران کی طالبات نے سوئیڈن اور ڈنمارک میں حالیہ قرآن مجید کی توہین پر شدید احتجاج کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسه علمیه الزہراء سلام اللہ علیہا اردبیل کے شعبۂ ثقافت کی سربراہ محترمہ لیلا یحییٰ زادہ نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید مؤمنین کیلئے رحمت اور ظالموں کیلئے خسارے کا باعث ہے۔

مسلمانوں کے دینی مقدسات کی توہین ایک ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت امر ہے، محترمہ لیلا یحییٰ زادہ

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے دینی مقدسات کی توہین ایک ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت امر ہے۔ فطرت کا سرچشمہ دینی اقدار کی کسی صورت توہین نہیں ہونی چاہیئے۔

محترمہ لیلا یحییٰ زادہ نے مزید کہا کہ کافر اور اسلام دشمن عناصر، قرآن مجید کو نذرِ آتش اور ہمارے دینی مقدسات کی توہین کر کے قرآن مجید کے وسیع مفاہیم کو روکنا چاہتے ہیں، جبکہ یہ ان کی بھول ہے، کیونکہ قرآن مجید ایک ایسا نور ہے جس کی حفاظت کا زمہ خدا نے خود لیا ہے اور یہ کتاب دلوں کو منور کرنے کے ساتھ ساتھ تمام انسانوں کی ہدایت کرتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے قرآن مجید کی توہین کے خلاف قرآنی محفل کا انعقاد کیا اور اس کے بعد اس عظیم الہٰی کتاب کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بین الااقوامی اداروں سے مسلمانوں کے دینی مقدسات کی توہین پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

مسلمانوں کے دینی مقدسات کی توہین ایک ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت امر ہے، محترمہ لیلا یحییٰ زادہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .