۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله العظمی نوری همدانی

حوزہ/ حضرت آیت العظمیٰ اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں قرآن کریم کی مسلسل بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی نظام کے ذمہ داروں کو اس افسوسناک فعل کی روک تھام کے لیے جلدی کوئی موثر قدم اٹھانا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت العظمیٰ اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں قرآن کریم کی مسلسل بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی نظام کے ذمہ داروں کو اس افسوسناک فعل کی روک تھام کے لیے جلدی کوئی موثر قدم اٹھانا چاہئے۔

پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

افسوس کا مقام ہے کہ قرآن کریم کی توہین مسلسل جاری ہے، اور یہ بات اس سے بھی زیادہ افسوسناک بات یہ ہے کہ بااثر تنظیموں نے کوئی عملی اقدام نہیں کیا اور صرف ایک سادہ سا بیان جاری کر دیا اور جس ملک میں جرم ہوا اس نے مظاہرین کو پہلے اس توہین کی اجازت دی اور پھر معافی مانگی۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم کسی بھی دین کے مقدسات کی توہین کو جائز نہیں سمجھتے اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور ہم اسلامی ممالک کی تنظیموں اور رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جرم کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے لیے جلد از جلد کوئی سنجیدہ فیصلہ کریں۔

اسلامی جمہوریہ کے سفارتی نظام کے حکام کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اس معاملے میں تیزی سے کوشش کریں اور اس کی پیروی کریں۔

اللہ رب العزت سے آپ سب کی کامیابی کا خواہاں ہوں۔

حسین نوری ہمدانی

قم المقدسہ

2 اگست 2023

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .