۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
وینزویلا کے صدر

حوزہ/ یورپ میں مسلمانوں قرآن مجید کی توہین پر مغربی ممالک کی پالیسیوں سے مادورو نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مادورو نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کے حوالے سے مغربی ممالک کی جانب سے اختیار کی گئی مبہم پالیسی کی مذمت کی ہے۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے حوالے سے جو پالیسی اختیار کی گئی ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

انہوں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کی شدید مذمت کی، نکولس مادورو کے مطابق جو لوگ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی توہین کرتے ہیں، ان کا کام قابل مذمت ہے۔

یاد رہے کہ یورپی ممالک سویڈن اور ڈنمارک میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی، یہ کام انتظامیہ کی رضامندی اور وہاں سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں کیا گیا۔

ان یورپی ممالک میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس نے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے اسلامو فوبیا کی حوصلہ افزائی ہوگی اور کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .