۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی

حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے باجوڑ میں ہونے والے جلسے میں دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے جمعیت علمائے اسلام کے باجوڑ میں ہونے والے جلسے میں دھماکہ افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کی وجہ سے قو م میں تشویش پائی جاتی ہے۔ حالیہ بم دھماکے اور سکیورٹی اداروں پر حملے آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔

آیت اللہ سید حافظ ریاض نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کو یک آواز ہونے کی ضرورت ہے، مگر افسوس دہشت گردوں کے سہولت کار بھی موجود ہیں۔ محرم الحرام شروع ہونے سے پہلے ضلع کرم میں قبائلی لڑائی کے نام پر دہشت گردی کروائی گئی۔ بارڈر پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاراچنار پر حملے کئے۔ قبائل کی لڑائی کی آڑ میں تکفیری عناصر نے فرقہ وارانہ نفرت پھیلائی اور اشتعا ل انگیز تقریریں کیں، جبکہ مئی میں پاراچنار کے قریبی گاؤں کے سکول میں 7 اساتذہ کے قتل کے ذمہ داروں کو اب تک بے نقاب نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دوبارہ دہشت گردی کا آغاز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .