۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
شبیر حسین ساجدی

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا: خار باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن پر دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: کسی بھی سیاسی جماعت یا عوام کے خلاف دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کو ملک کے اندر کچلے بغیر امن و سکون اور تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: حکومت پاکستان کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ دہشتگردوں کے خلاف روایتی اور غیر سنجیدہ آپریشن اور اقدامات سے دیر پا امن قائم کرنا ممکن نہیں۔

ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا: حکومت دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ اقدات کرے کیونکہ دہشتگرد کبھی کسی شخصیت، پارٹی، گروہ، فرقے یا ملک کے دوست اور خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے آکر میں کہا: خار باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنونشن پر دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو شفاء نصیب کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .