۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام حسین (ع) کی یاد میں یونان میں عشرہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری

حوزہ / دنیا بھر کی طرح یونان میں بھی حضرت امام حسین ؑاور اُن کے رفقاء کی یاد میں عشرہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، دنیا بھر کی طرح یونان میں بھی حضرت امام حسین ؑاور اُن کے رفقاء کی یاد میں عشرہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کے سلسلہ میں یونان کا قدیمی اورمرکزی اجتماع عزاخانہ گلزار زینب (س) پیریا میں جاری ہے۔جہاں برطانیہ سے تشریف لائے علامہ محمد تقی محمودی مجالس عزا سے خطاب فرمارہے ہیں۔

عشرہ محرم کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا: واقعہ کربلا ہمیں آمریت اور یزیدیت کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا بہترین درس دیتا ہے، دشت کربلا میں امام عالی مقام نے اپنا خون دے کر چراغِ اسلام کو سرفراز کیا۔

امام حسین (ع) کی یاد میں یونان میں عشرہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری

امام حسین (ع) کی یاد میں یونان میں عشرہ محرم کی مجالس کا سلسلہ جاری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .