۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علی اصغر ظهیری

حوزہ / حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: جس زیارت میں آپ تشریف لے جارہے ہیں اگر اس میں آپ کا توحید نہیں ہے تو یہ زیارت اہل بیت علیہم السلام کے نزدیک قابل قبول نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین علی اصغر ظہیری نے "ہیئت خادم الرضا (ع)" میں منعقدہ محرم الحرام کی آٹھویں شب میں مجلس عزا سے خطاب کے دوران کہا: اہل بیت علیہم السلام کی مجالس کا لوگوں کی زندگیوں پر سب سے زیادہ اثر یہ ہوتا ہے کہ ان مجالس سے جڑے افراد عرفاء اور قرآن و عترت کی معرفت حاصل کرنے والوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہ ان مجالس کی خصوصیات میں سے ہے کہ اگر کوئی نجات پانا چاہتا ہے تو اس کے پاس ان مجالس میں شامل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے اس استاد نے کہا: علامہ طباطبائی (رح) فرمایا کرتے تھے کہ "علیکم بالمجالس الحسین علیه السلام" یعنی "حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی مجالس سے اپنا تعلق قائم کرو"۔

انہوں نے مزید کہا: یہ مجالس ہمیں عبودیت کے دائرے میں ڈالنے والی ہیں۔ ان مجالس میں حاجات کی برآوری ہوتی ہے۔

حجت الاسلام ظہیری نے کہا: جس زیارت میں آپ تشریف لے جارہے ہیں اگر اس میں آپ کا توحید نہیں ہے تو یہ زیارت اہل بیت علیہم السلام کے نزدیک قابل قبول نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .