۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علی خاتمی

حوزہ / ایران کے صوبہ زنجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: قرآن کریم کی توہین تمام الہی مذاہب کی توہین ہے۔ دشمنان اسلام کو جان لینا چاہیے کہ اس واقعے نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد میں مزید اضافہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین علی خاتمی نے شہر زنجان میں نماز جمعہ کے خطبوں میں خطاب کے دوران کہا: گزشتہ دنوں سویڈن نے آزادی اظہار کے بہانے دنیا کی آنکھوں کے سامنے ایک بار پھر قرآن مجید کو جلانے کی مذموم اجازت دی حالانکہ قرآن کریم کی توہین تمام الہی مذاہب کی توہین ہے۔ دشمنان اسلام کو جان لینا چاہیے کہ یہ واقعہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد میں مزید اضافہ کا سبب بنا ہے۔

امام جمعہ زنجان نے مزید کہا: روز عاشور صرف ایک دن نہیں تھا بلکہ ایک انقلاب تھا جس کے نتائج اب تک موجود ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کی مجالس تعمیری ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا: جب کسی گھر میں امام حسین علیہ السلام کی فرش عزا بچھائی جاتی ہے تو اس گھر میں رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں۔

انہوں نے امام حسین علیہ السلام کے عزا میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بعض اوقات لاپرواہ لوگ مجلس کو گرمانے اور سامعین کو جلب کرنے کے لیے شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں جبکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ یہ عزاداری پرانی ہونے والی نہیں اور ہم ہمیشہ امام حسین علیہ السلام کا ماتم و عزاداری کرتے رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .