۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
السيد حسن نصرالله

حوزہ/ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے پیچھے موساد کا ہاتھ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک کو سویڈن کے سفیروں کو اپنے ملک سے نکال دینا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے جمعرات کی شام سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے گھناؤنے جرم کی مذمت کی جو سویڈن کی پولیس کے تعاون سے انجام دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا: مسلم اقوام کو چاہیے کہ وہ اپنی حکومتوں سے کہیں کہ وہ ان ممالک سے سویڈن کے سفیروں کو باہر نکالیں اور نماز جمعہ کے بعد احتجاج کریں، اس سلسلے میں لبنانی حکومت بھی مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجاً سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرے۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ ہفتوں میں دوسری بار سویڈن میں قرآن مجید کو جلانے والے لوگوں نے پولیس کی حمایت سے قرآن پاک اور عراقی پرچم کی توہین کی اور اسٹاک ہوم میں اسلام مخالف ریلی کا اجازت نامہ حاصل کیا۔

سویڈش پولیس نے بدھ (28 جولائی) کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر احتجاجی ریلی نکالنے کی اجازت جاری کر دی ہے، اس دوران بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ اس احتجاجی ریلی کے منتظمین قرآن مجید کو دوبارہ نذر آتش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

لبنان کی حکومت سے اپنے سفیر کو سویڈن سے واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا: کل دنیا دیکھے گی کہ ہم اپنے دل، خون اور جگر سے اس قرآن کا دفاع کریں گے اور اس کی حرمت کو پامال کرنے والوں کو کس طرح رسوا کریں گے۔

حسن نصر اللہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہر مسلمان کو امت اسلامیہ کے تئیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، کہا: ایسا لگتا ہے کہ اس فتنہ کے پیچھے موساد کا ہاتھ ہے، اسلامی ممالک سویڈن پر پابندی لگائیں تو قرآن پاک اور اسلامی مقدسات کی توہین کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .