۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
میزائل

حوزہ/ حزب اللہ نے ایک نئے گائیڈڈ میزائل سسٹم کی نقاب کشائی کی ہے جو اپنے اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ نے ایک نئے گائیڈڈ میزائل سسٹم کی نقاب کشائی کی ہے جو اپنے اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لبنان کے المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک حزب اللہ نے جمعہ کے روز ’’ثار اللہ‘‘ نامی اس جدید ہتھیار کی نقاب کشائی کی ہے۔

المنار نے گائیڈڈ میزائل سسٹم کی نقاب کشائی کی ایک ویڈیو فوٹیج نشر کی، جس میں میزائل سسٹم کو بکتر بند اہداف کو تباہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ میزائل لانچر لگاتار دو میزائل داغ رہا ہے، جس کے فوراً بعد متعدد اہداف کو تباہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں اس نئے سسٹم کی کچھ خصوصیات کا ذکر کیا گیا ہے، جیسا کہ یہ بیک وقت متعدد اہداف کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے دن یا رات کے کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے، اس سے داغے جانے والے میزائلوں کی رفتار بھی بتائی گئی ہے۔

اس سسٹم میں کارنیٹ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل لگائے جاسکتے ہیں، اس وجہ سے محاذ جنگ پر تعینات دشمن کے ٹینکوں کو اڑانے کے لیے یہ ایک بہترین ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے۔

حزب اللہ نے میزائل سسٹم جولائی 2006 میں اسرائیل کے خلاف جنگ میں اپنی فتح کی سالگرہ کے موقع پر تعینات کیا تھا۔

ابھی پچھلے مہینے ہی اسرائیل کے ماریو اخبار نے حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اسلامی تحریک اسرائیل کے فضائی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی طاقت کو مضبوط کر رہی ہے۔

اخبار نے کہا کہ صہیونی فوج لبنان میں حزب اللہ کی طرف سے فضائی دفاع کے تصور میں ایک بڑی تبدیلی کے بارے میں فکر مند نظر آتی ہے۔

ماریو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ حزب اللہ نے پچھلے پانچ سالوں میں اس کے پاس موجود فضائی دفاعی نظام کی مقدار کو دوگنا کر دیا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .