۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید حسن نصر اللہ

حوزہ/لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ خطے اور لبنان کے تمام مسائل کی جڑ امریکہ ہے اور امریکہ لبنان کے تمام معاملات میں مداخلت کررہا ہے لہذا اس کی پالیسی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے کہا ہے کہ خطے اور لبنان کے تمام مسائل کی جڑ امریکہ ہے اور امریکہ لبنان کے تمام معاملات میں مداخلت کررہا ہے لہذا اس کی پالیسی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے سنہ 1982 میں جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی وقت لبنان میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت قائم ہوئی اور تحریک کی تشکیل کے آغاز میں شیخ عفیف النابلسی زندہ اور مزاحمت میں شامل تھے۔

سید حسن نصر اللہ نے اس مزاحمت کو مختلف مواقع اور صورتوں میں امریکہ اور اسرائیل کے لیے حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس مزاحمت کی تبدیلیوں اور کامیابیوں کے گواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے خطے میں ہر چیز میں امریکہ کی مداخلت ہی مسائل کی اصل جڑ ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امریکہ کی کھلم کھلا مداخلت کے باوجود ہم اس کی خواہشات کے آگے جھکنے کو اپنی عادت بنا چکے ہیں۔

انہوں نے شامی عوام کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پابندیوں کے بغیر شام کو جنگ کے نتائج سے نمٹنے کے لیے کسی فرد یا جماعت کی مدد کی ضرورت نہیں پڑتی۔

اسی طرح سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام میں امریکی قبضہ ہی شام کی حکومت کو اس کے تیل اور گیس کے ذرائع سے فائدہ اٹھانے میں رکاوٹ بنا رہا ہے اور یہ کہ امریکی ہی شامی ذرائع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .