۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 392159
25 جولائی 2023 - 04:59
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے ایک روایت میں حضرت سید الشہداء علیہ السلام کے لئے اپنے گریہ کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحارالأنوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام المہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف:

لَئِنْ أَخَّرَتْنیِ آلدُّهورُ وَ عاقَنی عَنْ نَضرِكَ ‌المَقدور... فَلَأَنْدُبَنَّكَ صَباحاً وَ مَساءً ولَأَبْكِیَنَّ عَلَیكَ بَدَلَ الدُّموُعِ دَماً.

حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے فرمایا:

(اے میرے جدِّ بزرگوار، یا ابا عبد اللہ الحسین) اگر زمانہ نے مجھے (آپ کے حضور میں رہنے سے) تاخیر میں ڈال دیا ہے اور تقدیر الٰہی نے مجھے آپ کی نصرت و مدد سے روک دیا ہے تو میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں صبح و شام آپ کے لیے گریہ و زاری کروں گا اور اگر میرے آنسو خشک ہو گئے تو میں آپ کے لیے خون کا رونا روؤں گا (خون کے آنسو بہاؤں گا)۔

بحارالأنوار، ج ٩٨، ٢٦٩

تبصرہ ارسال

You are replying to: .