۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حدیث روز

حوزہ / حضرت امام حسین علیہ السلام نے ایک روایت میں دنیاوی مشکلات سے متعلق چند اہم نکات بیان کئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "تحف العقول" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الحسین علیه السلام:

لا تَرْفَعْ حاجَتَكَ إلاّ إلى أحدِ ثَلاثةٍ: إلى ذِي دِينٍ ، أو مُروّةٍ ، أو حَسَبٍ ؛ فأمّا ذو الدِّينِ فيَصُونُ دِينَهُ ، و أمّا ذو المُروّةِ فإنّهُ يَسْتَحيي لِمُرُوَّتهِ ، و أمّا ذو الحَسَبِ فيَعْلَمُ أنّكَ لَم تُكْرِمْ وَجهَكَ أنْ تَبْذِلَهُ لَهُ في حاجَتِكَ ، فهُو يَصونُ وَجهَكَ أنْ يَرُدَّكَ بغَيرِ قَضاءِ حاجَتِكَ

حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا:

اپنی حاجت کو ان تین آدمیوں کے علاوہ کسی سے طلب نہ کرنا:

۱۔ متدین اور دیندار

۲۔ سخی اور اہل کرامت

۳۔ وہ شخص جو شریف خاندان سے تعلق رکھتا ہو۔ کیونکہ دیندار آدمی اپنے دین کی حفاظت کی خاطر تمہاری حاجت پوری کرے گا اور اہل کرامت اپنی جوانمردی سے شرم کھاتے ہوئے تمہاری مدد کرے گا اور شریف النسل شخص اچھی طرح جانتا ہے کہ تم نے اس سے سوال کر کے اپنی آبرو کو داؤ پر لگایا ہے لہذا وہ تمہاری آبرو کی حفاظت کے لئے تمہاری ضرورت پوری کرے گا۔

تحف العقول : ۲۴۷

تبصرہ ارسال

You are replying to: .