۲۰ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 9, 2024
مدیر حوزه‌های علمیه و آیت‌الله نابلسی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے لبنانی عالم دین آیت اللہ عفیف نابلسی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سرپرست آیت اللہ اعرافی نے لبنانی عالم دین آیت اللہ عفیف نابلسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

انا لله و انا الیه راجعون

حضرت آیت اللہ حاج شیخ عفیف نابلسی (قدس سرہ) کی رحلت کی خبر انتہائی افسوس اور غم کا باعث بنی جو کہ حوزہ علمیہ لبنان کے لیے بہت بڑے نقصان کا باعث بھی ہے۔

مرحوم؛ حوزہ علمیہ لبنان کے بزرگ علماء دین میں سے تھے ۔جنہوں نے نجف کے عظیم علماء کرام سے کسبِ فیض کرتے ہوئے فقاہت و فضیلت کی بلندیوں کو چھوا اور بہت سے شاگردوں کی تعلیم و تربیت کی اوراپنے پیچھے انتہائی قیمتی علمی آثار چھوڑے ہیں۔

مرحوم کا شمار معاشرتی اور سیاسی میدان میں ایک ممتاز، مجاہد اور مقاومتی علمائے کرام میں سے ہوتا تھا۔ جنہوں نے اپنی آخری عمر تک اسلام کے دفاع میں قربانیاں دیں اور جہاد و مقاومت کی تشکیل و تقویت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

میں اس بزرگ عالم دین کی رحلت پر امام عصر (عج)، رہبر معظم انقلاب اسلامی اور برادر عزیز و مجاہد جناب سید حسن نصر اللہ اور ان کے تمام عقیدتمندوں بالخصوص ان کے اہل خانہ اور جناب شیخ صادق نابلسی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے درجات میں بلندی اور اولیاء الہی کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

علی رضا اعرافی

سرپرست حوزہ علمیہ، قم المقدسہ

26 ذی الحجہ 1444ھ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .