حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ حجت الاسلام ابراہیم امین السید نے ہرمل میں، شہید حاج عباس الیتامی (ابو میثم) کی یاد میں منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی تحریکوں میں سب سے اہم چیز، حاج عباس الیتامی جیسے لوگ ہیں، یہی لوگ اپنے ایمان، پاکیزگی، عشق و تواضع سے مزاحمت و مقاومت کا ستون شمار ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید حاج عباس الیتامی جیسا نمونۂ عمل، پوری دنیا میں نہیں ملتا اور یہ مکتب حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی خوبصورتی ہے کیونکہ یہ مکتب، عقیدتی مکتب ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہم اپنے عظیم کمانڈر ابو میثم کو نمونۂ عمل قرار دیتے ہوئے فتح و کامرانی کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے اور ہرگز جارح ظالموں کے مقابلے میں شکست تسلیم نہیں کریں گے۔