۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الشيخ نعيم قاسم

حوزہ/ حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسرائیلی فوجیوں کا مقابلہ کرنے پر لبنانی فوجیوں کی تعریف کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے لبنان کی سرحد پر تعینات لبنانی فوجیوں کی طرف دھوئیں اور آواکرنے والے کچھ بم پھینکے، لبنانی فوجیوں نے بھی اسرائیلی فوجیوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

پیر کو الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے ایک تقریب میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف لبنانی فوجیوں کے بہادرانہ اقدام کی تعریف کی۔

حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا: ہم اپنے فوجیوں کی جانب سے صہیونی فوجیوں کا مقابلہ کرنے پر دل کی گہرائیوں سے تعریف کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوجی اکثر لبنانی شہریوں اور فوجیوں کو مشتعل کرنے اور لبنان کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .