۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
نعیم قاسم

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا: طوفان الاقصیٰ آپریشن صہیونیوں کی جانب سے کئے جانے والے ناجائز قبضے ، جرائم اور بدعنوانی کا ایک فطری ردعمل تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے فلسطین اور طوفان الاقصیٰ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقد تقریب میں کہا : صیہونی حکومت نے بین الاقوامی حمایت کی آڑ میں اپنے تمام جرائم کا ارتکاب کیا ہے، طوفان اقصیٰ ان جرائم کا فطری ردعمل تھا۔

المنار ویب سائٹ کے مطابق، شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا: طوفان الاقصیٰ ایک کامیاب اور بنیادی آپریشن ہے اور ایک تاریخی اور شاندار سنگ میل ہے جو تمام آزاد لوگوں کے لیے ابدی اور ایک بنیادی سنگ میل ثابت ہوگا۔

لبنان میں حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے مزید کہا: ہم پوری طرح تیار ہیں اور ہم لمحہ بہ لمحہ طوفان الاقصیٰ آپریشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اور جب بھی حملہ کرنے کا وقت آئے گا ہم کارروائی کریں گے۔

انہوں نے قابض صہیونی حکومت کی جانب سے پھیلائی جانے والی وسیع افواہوں کے جواب میں یہ بھی کہا کہ مزاحمتی جنگجو انسانیت اور اخلاقیات کی بنیاد پر برتاؤ کرتے ہیں اور انسانیت کا لحاظ کرکھتے ہیں اور میدان جنگ میں ثابت قدم رہنے والے بہادر لوگ ہیں، صیہونی حکومت جہاں انتہائی گھناؤنے قتل عام میں مصروف ہے ۔

سید حسن نصر اللہ کے نائب نے مزید کہا: اسرائیلی حکومت کا چہرہ جرم اور بزدلی پر مشتمل ہے، طوفان الاقصیٰ نے ثابت کر دیا کہ اسرائیل کمزور ہے، صہیونیوں نے جنگ نہیں کی بلکہ وہ کچھ مارے گئے اور کچھ نے ہتھیار ڈال دئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .