حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین اور غزہ کی موجودہ صورتحال دیکھ کر شاید ہی کسی کی آنکھوں میں آنسو نہ آئے ہوں گے، اسرائیل میں دہشت گردوں کے وحشیانہ حملوں میں شیر خوار بچوں کی شہادت کی تصویریں دیکھ کر انصاف پسند عوام کے دل دہل گئے ہیں، ادھر حزب اللہ نے دہشت گرد صہیونی فوج کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔
لبنانی ذرائع نے خبر دی ہے کہ جنوبی لبنان میں دہشت گرد صیہونی حکومت کے فوجی اڈوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اب دہشت گرد اسرائیلی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں غیر قانونی طور پر قابض کفر شوبا کی پہاڑیوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے میزائلوں کے ذریعے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دہشت گرد اسرائیل، لبنان اور فلسطین کے سرحدی علاقوں پر وحشیانہ بمباری اور گولہ باری کرچکا ہے جس کے جواب میں حزب اللہ کے چھوٹے فوجیوں نے رادار، رویسات العالم، السمقا، زبدین و رمثه نامی علاقوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔ ادھر صہیونی ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے تمام صہیونی باشندوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔