۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
آغا حسن

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ تل ابیب پر جوابی فضائی حملے عزم، صلاحیت اور حوصلے کا مظاہرہ کرنے پرایران مبارکبادی کا مستحق ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمين آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ تل ابیب پر جوابی فضائی حملے عزم، صلاحیت اور حوصلے کا مظاہرہ کرنے پرایران مبارکبادی کا مستحق ہے۔

آغا صاحب نے کہا صہیونی طاقتوں نے فلسطین میں تشدد اور قتل و غارت کا جو بازار سرگرم رکھا اس کے خلاف ایک مسلم ملک نے دکھایا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دے سکتا ہے، خاص طور پر جب اسرائیل غزہ نسل کشی کر رہا ہے!

آغا صاحب نے کہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جوآج تک خواب خرگوش میں مست تھا ایران کے اسرائیل پر بے مثال ڈرون اور میزائل حملے پر آج ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کے لیے مجبور دکھائی دیا !

آغا صاحب نے مزید کہا جو ممالک اس جوابی حملہ کو دہشتگردی کا نام دیتے ہیں انہیں آج تک فلسطین بچوں کی مظلومیت اور آہ و فغاں کیوں سنائی نہیں دی آغا صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے کامیابی کے لئے دعا کی اور عوام الناس کو بھی دعا کرنے کی تلقین کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .