۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم میں نشست کا انعقاد

حوزہ /  ایران کے شہر قم المقدس میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے قم  میں کابینہ کے اجلاس میں صدارتی خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدس میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان و نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے کہا: اسلامی ممالک کے حکمران مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی بربریت اور ان کی نسل کشی پر مذمتی بیانات پر اکتفا نہ کریں بلکہ اس انسانی المیہ کو رکوانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا: حالیہ دنوں میں دنیا بھر کے مختلف ممالک حتی غیر اسلامی ممالک میں فلسطینیوں کے حق اور غاصب صیہونیوں کے خلاف عظیم الشان مظاہرے اس بات کی بیّن ثبوت ہیں کہ تمام انصاف پسند اور حریت پسند انسان فلسطینیوں کے ساتھ ہیں لیکن بعض حکومتوں کی اجانب سے ان عوامی احتجاج کی ممانعت یا صیہونی مظالم پر خاموشی عوامی جذبات کے منافی عمل ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں غاصب اور قابض صیہونی رڑیم کے تسلط سے مسلمانوں کے قبلہ اول اور اپنی فلسطینی سرزمین کی آزادی کے لئے مظلوم فلسطینیوں کی ہر قسم کی جدوجہد بالخصوص طوفان الاقصی کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا: غاصب اسرائیل تقریبا پون صدی سے تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اور انسانی اصولوں کو پائمال کرکے بے گناہ فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ لہذا فلسطینی مظلوموں کا حق بنتا ہے کہ ان مظالم کو رکوانے کے لئے وہ عملی قدم اٹھائیں۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے دیگر ممبران نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے غزہ میں مظلوم فلسطینی بچوں، خواتین اور بے گناہ افراد کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دعویدار اداروں اور ممالک سے ان مظالم کو بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ اجلاس کے آخر میں فلسطینی مقاومت کے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد از جلد شفایابی اور آخری ہدف تک مقاومت کی کامیابی کی دعا کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .