۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
پاکستان

حوزہ/ قم میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن میں لشکر خدا کی فتح اور نصرت کا وعدہ کیا ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے ہے کہ مظلوم فلسطیینیوں کی فتح یقینی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم/ ایران کے مقدس شہر قم میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے اللہ تعالی نے قرآن میں لشکر خدا کی فتح اور نصرت کا وعدہ کیا ہے اور بے شک آج غاصب اور قابض صیہونیوں کے خلاف اپنے وطن کی آزادی کے لئے مزاحمت کرنے والے مظلوم فلسطینی لشکر خدا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے مقدس شہر قم میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر کے زیر اہتمام فلسطین کی مظلوم ملت کے ساتھ یکہجتی کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تصاویر دیکھیں:

قم المقدسہ میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکہجتی کے لئے علماء و طلاب پاکستان کا عظیم الشان اجتماع

انہوں نے کہا ہم غاصب صیہونیوں کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی جدوجہد اور مزاحمت کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے غزہ میں بچوں، خواتین اور‌‏‌ بے گناہ افراد کے قتل عام اور اس ظلم اور بربریت کے سامنے بین الاقوامی اداروں کی بے عملی اور بعض نام نہاد مسلمان حکمرانوں کی بے حسی کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔

اس عظیم الشان اجتماع سے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران میں پاکستان کی تمام تنظیموں‏، جوامع روحانیت, تشکلات اور ایران میں مقیم پاکستانیوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی تھی صدر جی بی فورم حجت الاسلام والمسلمین علامہ شاکری، جامع روحانیت بلتستان کے علامہ احمد حسن عابدی جامع روحانیت بلوچستان کے علامہ رمضان باقری، جامع روحانیت خیبر پختونخوا علامہ ثواب علی حیدری، جامع روحانیت سندھ کے علامہ علی محمد مطهری، جامع روحانیت گلگت کے علامہ شیخ خدا امان‌، علامہ میثم ہمدانی اور شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کے فرزند ڈاکٹر دانش نقوی نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ امریکہ غاصب اسرائیل کے جرائم میں برابر کا شریک ہے اور اسلامی حکومتوں کا اسلامی اور انسانی فریضہ بنتا ہے کہ قابض اور غاصب اسرائیل اور اس کے حامیوں بالخصوص امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلامی اور غیر اسلامی ممالک میں ملتوں کی جانب سے صیہونیوں کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بھرپور عوامی مظاہرے اس بات کا بین ثبوت ہے کہ تمام حریت پسند اور انصاف پسند اقوام اسرائیلی قبضہ اور مظالم کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حامی ہیں اس لئے ان ملتوں کے حکمرانوں کو بھی اپنی ملتوں کے احترام میں اپنے وطن فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینیوں کی جدوجہد اور مزاحمت کی عملی حمایت اور مدد کرنی چاہئے۔

اجتماع کے دوران شرکاء کی جانب سے اسرا‏ئیل مردہ باد اور امریکہ مردہ باد کے پرزور نعرے لگائے گۓ اور آخر میں عالمی صیہونزم اور اس کے حامی عالمی استکبار کے مقابلے میں مسلمانوں کے اتحاد شہداے فلسطین کی بلندی درجات اور زخمیوں کی شفایابی کی دعا کی گئی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .