۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جمعه یزد

حوزہ / ایران کے شہر یزد کے امام جمعہ نے کہا: حقوق بشر کے علمبرداروں نے امریکہ اور اسرائیل کے جرائم کے سامنے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور انہیں غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کے جرائم نظر نہیں آتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر یزد کے امام جمعہ آیت اللہ محمد رضا ناصری نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے تقوی کی اہمیت اور گناہوں کے ارتکاب سے اجتناب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم ہمارے اعمال پر ناظر ہے۔ ہمیں خدا کے راستے پر قدم اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے خدا تک پہنچنے کے راستوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: خدا کی عبادت ایمان قلبی اور خضوع و خشوع سے انجام دینی چاہیے نہ کہ اس عبادت کے دوران دنیاوی مسائل کی فکر میں رہیں۔

شہر یزد کے امام جمعہ نے مزید کہا: آج ملت فلسطین کی مقاومت میں استحکام آیا ہے اور دشمن گزشتہ 70 سالوں سے ملت فلسطین کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم فلسطینیوں کی مقاومت کو داد دیتے ہیں اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

آیت اللہ ناصری نے کہا: آج حقوق بشر کا دفاع کرنے والوں کو غزہ میں امریکہ اور اسرائیل کے غیر انسانی جرائم کیوں نظر نہیں آتے؟۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .