جمعرات 6 فروری 2025 - 09:00
مغربی ثقافت کی تقلید دشمن پر یقینِ باطل کا نتیجہ ہے

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا:  بعض ثقافتی اور سماجی امور میں مغرب کی تقلید اس تلخ حقیقت کی نشاندہی کرتی ہے کہ اب بھی بعض افراد کے ذہنوں سے امریکہ کی سربراہی کا تصور ختم نہیں ہوا حالانکہ امام خمینی (رح) فرماتے تھے کہ امریکہ کو "شیطانِ بزرگ" سمجھنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصفہان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید یوسف طباطبائی نژاد نے اصفہان کے عمومی ثقافتی کونسل کے پہلے اجلاس میں ماہِ شعبان کی مبارک عیدوں کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: اس طرح کے اجلاسوں کا انعقاد انتہائی بابرکت اور مفید ہے۔

انہوں نے مزید کہا: چونکہ اصفہان ایک مثالی شہر کی حیثیت رکھتا ہے اور اگر اس کے مسائل حل کر لیے جائیں تو دیگر شہروں کے مسائل بھی خودبخود حل ہو سکتے ہیں، اس لیے اس شہر میں بھی اس اجلاس کے انعقاد کی ضرورت محسوس کی گئی۔

اصفہان کے امام جمعہ نے حضرت امام زین العابدین (ع) کے دورِ امامت کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: حضرت امام سجاد علیہ السلام مظلوم ترین ائمہ میں سے ہیں کیونکہ ان کے دور میں حالات انتہائی سخت تھے۔

انہوں نے مزید کہا: عاشورا کے بعد بنی امیہ اقتدار میں آ گئے تھے اور روایات میں ملتا ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے عاشورا کی رات یا دن، حضرت زینب سلام اللہ علیہا سے فرمایا کہ "اگر (میرے بعد) کوئی مسئلہ پیش آئے تو علی بن الحسین (ع) سے پوچھ کر لوگوں کو بتانا"۔

انہوں نے غزہ جنگ کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: غزہ جنگ کے قابل فخر نکات میں سے ایک حماس اور مقاومتی گروپوں کی طرف سے مقبوضہ علاقوں میں رہائشی مکانات اور شہریوں پر عدمِ تجاوزات تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha